ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا : سرکاری ہاسپٹل کی پرانی عمارت منہدم کرتے وقت دیوار گرنے سے مزدور ہلاک 

سولیا : سرکاری ہاسپٹل کی پرانی عمارت منہدم کرتے وقت دیوار گرنے سے مزدور ہلاک 

Tue, 07 Mar 2023 13:05:57    S.O. News Service

سولیا، 7 / مارچ (ایس او نیوز) بیلارے میں واقع سرکاری ہاسپٹل کی پرانی عمارت منہدم کرنے کے دوران دیوار گرنے سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا جس کی شناخت منجوناتھا کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ سرکاری ہاسپٹل کی نئی عمارت کے لئے راستہ بنانے کے مقصد سے پرانا ڈھانچہ گرانے کی کارروائی انجام دی جارہی تھی جس کے دوران ایک دیوار منجو ناتھا پر گر گئی جس کے بعد ملبے میں دبے منجوناتھا کو بقیہ ساتھی مزدوروں نے فوری طور پرباہر نکالا اور سولیا کے ہاسپٹل میں منتقل کرنے کی کوشش کی مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ منجوناتھا وجیا پورا کا رہنے والا تھا اور گزشتہ دو مہینے سے بیلارے میں یومیہ مزدور کے طور پر کام کر رہا تھا ۔
    


Share: